Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

9 factors to check buying phone

 *موبائل فون خریدتے وقت چند باتیں جان لیں تو آپ اپنی ضرورت مطابق ایک اچھا موبائل فون خرید سکتے ہیں۔*


1. Display


آپ جو بھی موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو اس میں سب سے اہم اور پہلی چیز ہے موبائل کا Display جو کہ تین طرح کے مارکیٹ میں آرہے ہیں


1. TFT Display

2. LCD Display

3. AMOLED Display


اس میں TFT Display اور LCD Display سب سے سستے موبائل فون میں آتے ہیں۔ اگر آپ ایسے انسان ہیں جنہیں موبائل فون صرف بنیادی کام یعنی کالز وغیرہ کیلئے چاہیے ہوتا تو ہی ان دونوں ڈسپلے والے موبائل فون لیجیے۔


لیکن اگر آپ ایک پروفیشنل ہیں اور موبائل فون پر پیسے بھی خرچ کررہے ہیں تو یاد رکھئیے آپ AMOLED DISPLAY والا موبائل فون ہی خریدیں۔


2. Refresh Rate


اس سے مراد یہ ہے کہ موبائل کی سکرین کتنی تیزی سے ادھر ادھر swipe کرتی ہے۔ آج کل موبائلز میں تین طرح کے Refresh Rate آتے ہیں۔


1. 60 Hz

2. 90 Hz

3. 120 Hz


اس میں بھی ایک پروفیشنل موبائل صارف اور پیسے خرچ کرنے ولے موبائل صارف کیلئے 90 Hz اور 120 Hz والے موبائل فون لینے کا مشورہ ہے۔


3. Build Quality 


آپ کوئی بھی موبائل فون  GORILLA GLASS کے بغیر مت لینا ۔۔۔۔اگر آپ موبائل پر پیسے خرچ کررہے ہیں تو GORILLA GLASS VICTUS اور میٹل باڈی والے موبائل فون ہی لینے چاہیے۔ 


اگرچہ آج کل موبائل کمپنی میٹل باڈی کے بجائے Leather باڈی کا اشتہار دے رہی ہیں لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ جب موبائل گر کر سکریچ زدہ دیکھنا پڑتا تو تب leather پانی میں جا کر چھپیک ہو جاتا ہے 🙂


مزید یہ کہ موبائل کی Water resistant کیلئے IP Rating ضرور چیک کرلیں تاکہ آپ کا پیارا موبائل لاہور کی بارش ، کراچی کے نالے اور فیصل آباد کے کموڈ میں زندہ رہ سکے۔ یہ کم از کم IP68 Water Resistant ہونی چاہیے۔


اگر آپ مزید پیسے خرچ کریں اور مہنگے موبائل فون کی طرف جائیں تو آپ کو موبائل میں Stainless steel والے موبائل بھی مل جائیں گے۔


4. BATTERY 🔋


ایک اچھے موبائل فون کی بیٹری کم از کم 5000 mAh یا اسے سے زائد ہونی چاہیے۔


5. Charger


ایک مناسب موبائل فون کا چارجر 33 W سے 50 W تک کا ہوتا ہے۔ جبکہ ایک مہنگے موبائل فون کا مہنگا چارجر W 80 سے 100 W تک کا ہوتا جو ہوتا تو اچھا ہے لیکن خرابی یا گم ہونے کی صورت میں جب نیا لینے جاتے ہیں تو اس کی قیمت سن کر ایک بار شاہد انور کی یاد ضرور آجاتی ہے Ghareebo 😁 


6. Camera


کیمرہ موبائل فون خریدتے وقت کبھی موبائل کیمرے کے زیادہ سے زیادہ MP میگا پکسل سے متاثر نہ ہوں۔ یاد رکھیں کہ iphone 13 کا کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ موبائل میں 50 سے اوپر جتنے میگا پکسل بڑھتے جائیں گے Low light performance گرتی چلی جائے گی۔


موبائل فون کیمرے سے متعلق سیدھے سادے دو اصول ہیں۔


1۔ اگر آپ کو Natural Photography کیلئے موبائل کیمرہ درکار ہے تو مندرجہ ذیل کمپنیوں کے موبائل لیجیے۔


1. Samsung

2. Apple

3. Nothing

4. One Plus

5. Motorola


لیکن اگر آپ کو ششکے والی تصاویر چاہیے تو مندرجہ ذیل موبائل فون لیجیے۔


1. Oppo

2. Vivo

3. Xiaomi

4. Redmi


موبائل کے کیمرے میں دو اہم چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں۔


1. Primary Camera

2. Wide Angle


7. Processor


اس چیز کا بہت شور مچایا جاتا ہے لیکن یہ عام آدمی کے سمجھنے کی چیز نہیں اس لیے اس کو ایسے اگنور کریں جیسے انجینئر محمد علی مرزا کو مفتی منیب الرحمان اگنور کرتے ہیں 😁 پھر بھی اگر آپ پروسیسر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں۔ آج کل مارکیٹ میں 3 پروسیسرز آتے ہیں

1. Exynos

2. Snapdragon

3. MediaTek


ان میں سب سے اچھا پروسیسر Snapdragon ہے


8. Nano Meter


کسی بھی سمارٹ موبائل فون میں جتنا کم نینو میٹر ہوگا موبائل اتنا اچھا ہوگا۔ موبائل میں اچھے 7 - 4 NM ہوتے ہیں۔


9. RAM


اس میں بھی زیادہ سے زیادہ RAM کی گنتی سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ Tech Burner کے مطابق 4 GB RAM اگر LPDDR5X ہو تو وہ بہت بہتر ہے جبکہ 4 GB RAM اگر LPDDR4X ہو تو کوالٹی گر جاتی ہے۔ اس لیے ریم کی گنتی کے بجائے کم از کم LPDDR5X والے موبائل فون لیجیے۔


10. Storage / Memory:


اس میں بھی زیادہ سے زیادہ کے چکر میں پڑنے یہ دیکھیں کہ سٹوریج کم از کم UFS 3.0 - UFS 4.0 تک ہونی چاہیے تبھی میموری آپ کے کام آئے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے