جمیل نوری نستعلیق کی گوگل فونٹس میں عدم موجودگی:
اُردو بلاگرز کے لیے بلاگ/کسی بھی ویب سائٹ میں مستقل اُردو
فونٹ استعمال کرنا ایک مسئلہ رہا ہے۔گوگل پر اُردو فونٹس تو موجود ہیں لیکن خطِ
نستعلیق کی اپنی ہی بات ہے۔ ایسی ایکسٹنشنز تو موجود تھیں جن کے استعمال سے
چند ڈیوائسز پر نستعلیق فونٹ صحیح پڑھا
جاسکتا ہے ۔ یہ طریقہ اُن فونز ، لیپ ٹاپس
اور کمپیوٹرز کے لیے کارگر نہیں جن پر ایکسٹنشن بوجوہ انسٹال نہ ہو۔ 'جمیل نوری
نستعلیق'اب تک کا سب سے خوب صورت اُردو
فونٹ ہے لیکن گوگل فونٹس میں اِس کی عدم
موجودگی دیگر فونٹس کی طرح اِس کے ویب سائٹ
میں استعمال ممکن نہیں ہے۔ (اِس کا استعمال اب چند طریقوں سے کسی حد تک
ممکن ہے مگر کارِ مشکل ہے )
ویب سائٹ استعمال کےلیے بہترین متبادل نستعلیق فونٹس:
اَلبتہ دو نسبتاََ کم مقبول نستعلیق فونٹس ویب پر استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ نوٹو نستعلیق فونٹ اور مہر نستعلیق فونٹ۔ اوّل
الذکر تو گوگل فونٹس میں بھی موجود ہے اور Serifفیملی کا حصہ ہے۔ مؤخر
الذکر اب بہت سی ویب سائٹس کا حصہ بن رہا ہے اور اُردو کے فروغ میں قرار واقعی
سنگِ میل ثابت ہورہا ہے۔' انڈیپنڈنٹ اُردو 'اور 'عروض ڈاٹ کام' مہر نستعلیق فونٹ
میں ہیں ۔
فونٹس کے ویب استعمال کے لیے بنیادی ضروریات:
نستعلیق فونٹس کے ویب استعمال کےلیے ویب سائٹ/بلاگ کی کوڈنگ ایچ ٹی ایم ایل(html)یا/اورسی ایس
ایس (CSS) میں ہونی چاہیے۔ htmlمیں آپ کو </head> کا ٹیگ ڈھونڈ کر اُس سے پہلے کوڈ درج کرنا ہوگا۔ سی ایس ایس میں
حسب ِ ضرورت کوڈ داخل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم پوری ویب سائٹ نستعلیق فونٹ میں دِکھانے
کے لیے عموماََ .bodyکے بعد سی ایس ایس کوڈ درج کیا جاتا ہے۔
نوٹو نستعلیق فونٹ کا بلاگر/ویب سائٹ میں استعمال :
</head>کے ٹیگ سے پہلے درج ذیل کوڈ درج کریں:
<style>
@import url(//fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdu.css);
</style>
سیٹنگز Saveکرنے کے ویب سائٹ /بلاگ کو ریفریش کریں تو نوٹو نستعلیق
فونٹ موجود ہوگا۔
بذریعہ سی ایس ایس نوٹو نستعلیق فونٹ کے لیے درج ذیل کوڈ
درج کریں:
font-family: 'Noto Nastaliq
Urdu', serif;
مہر نستعلیق فونٹ کا بلاگر/ویب سائٹ میں استعمال:
مہرنستعلیق دو طرح سے html میں داخل کیا
جاسکتا ہے۔یہ آپشنز بذریعہ'لنک' یا پھر 'اِمپورٹ' کےہیں ۔
بذریعہ لنک:
</head>کے ٹیگ سے پہلے درج ذیل کوڈ درج کریں:
<link
rel="stylesheet" href="https://unpkg.com/mehr/mehr-font.css">
</link>
سیٹنگز Saveکر لیں۔ ویب سائٹ /بلاگ کا فونٹ مہر نستعلیق میں بدل چکا ہو
گا۔
بذریعہ اِمپورٹ:
</head>کے ٹیگ سے پہلے درج ذیل کوڈ درج کریں:
<style>
@import
url(//unpkg.com/mehr/mehr-font.css);`
</style>
سیٹنگز Save
کرنے سے گوہر ِ مقصود حاصل ہو چکا ہو گا۔
سی ایس ایس کی مدد سے ویب سائٹ کو مہر نستعلیق میں بدلنے کے
درج ذیل کوڈ داخل کریں:
font-family: Mehr;
سیٹنگز Saveکرنے کے ویب سائٹ /بلاگ کو ریفریش کریں تو نوٹو نستعلیق
فونٹ موجود ہوگا۔
پس ِ نوشت:
اب پڑھنے والے کے لیے ضروری نہیں کہ اُس کے ڈیوائس میں درج بالا
فونٹ پہلے سے موجود ہوں۔ کنزیومر /قاری جونہی آپ کی ویب سائٹ پر جائے گا توخودکار
طریقے سے فونٹس اِمپورٹ ہو جائیں گے اور دیکھنے والے کو ویب سائٹ/بلاگ نستعلیق
فونٹ میں ہی نظر آئے گا۔
1 تبصرے
میں نے کوشش کی ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑا
جواب دیںحذف کریں