Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

مبارک، مبارک، مبارک

pak vs eng 3rd t20 review, pak, eng, pakistan, English, england, cricket, Pakistan cricket, English cricket, england cricket, England and Wales cricket, lis

مبارک ، مبارک ،مبارک! آخر کار ہم جیت ہی گئے۔ پر کیا یہ جیت واقعی فتح مندی کہلانے کے لائق ہے؟ میرے مطابق تو ہر گز نہیں۔ بھئی! جو ٹیم کبھی اتنی اچھی باؤلنگ کیا کرتی تھی کہ 150رنز کا ٹوٹل بھی فتح گر سمجھا جاتا تھا ،اب 190کا دفاع بھی کبھی کبھار ہی کرپاتی ہے۔

صحیح کہتے کہ جیت تمام خامیوں  کو چھپا دیتی ہے، سو، ہم بھنگڑے ڈال رہے ہیں ۔ ورنہ آخری ٹی 20میں  جیسی کارکردگی عماد وسیم اور ایکس کیپٹن سرفراز احمد نے دکھائی ہے۔ اس کے بعد تو انہیں  کبھی موقع نہیں  ملنا چاہیے ۔ ہاں ، البتہ بیٹنگ ہماری تگڑی ہو گئی ہے ۔ مسلسل دو میچوں  میں  190کا مجموعہ ترتیب دینے میں  کامیاب رہی۔ اب یقینا آپ کہیں  گے کہ ''جی جی!بیٹنگ تو اچھی ہونی ہی تھی۔حیدر علی کی شکل میں  نیا خون جو شامل ہوا تھا'' ۔ تو میرے عزیزو! یہی غلطی ہے۔ مانا کہ حیدر علی نے انگلینڈ کی باؤلنگ کے بخیے اُڈھیڑ دیئے مگر ہمیں  نئے خون نے نہیں ، ٹاپ پرفارمرز نے جتوایا ہے ۔پروفیسر حفیظ نے بھی انگلستان پر کاری وار کیے ۔ سب سے زیادہ اسکور بھی بنائےاور مین آف دی سیریزبھی  قرار پائے۔   

اِس بلاگ پر دِل چسپ وی لاگ یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے:

نیا خون اور گندا خون

بھائی لوگو! ہمارا ٹارگٹ ہر میچ جیتنا ہونا چاہیے اور پھر بھلے ہی وہ کوئی 70سالہ بوڑھا ہو یا پھر 15سالہ بچہ ، اگر وہ چھکے مار رہا ہے، گلیاں  اُڑا رہا ہے تو اُسے ٹیم میں  ہونا چاہیے اور بس !

یہ کوئی لاجک نہیں  کہ ہم جوان خون کو موقع دے رہے ہیں  جو 2سال بعد جیتنا شروع کریں  گے۔ اگر ایسی بات ہو تو یہ نیا خون تو نہ ہوا، یہ تو گندا خون ہوا نا؟ تفنن برطرف، لیکن کھلاڑیوں  کا انتخاب فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے نہ کہ اُن کی عمر۔ اور اب یہ سوال کہ ہمیں  پرفارمز ملیں  گے کہاں  سے ؟ بھئی!ٹی 20اور وَن ڈے کے لیے آپ PSLکے ٹاپ پرفارمرز کو کو کیوں  نہیں  لیتے؟ ایک ٹاپ فاسٹ باؤلر لیں ، ایک اسپنر پکڑیں  ، ایک وکٹ کیپر اور ایک آل راؤنڈ فنشر۔

ٹی 20میں  ہمارے نمبروَن ہونے کی وجہ بھی یہی تھی لیکن پھر ہم شاداب، حسن علی اور فہیم اشرف پر اَٹک گئے۔ بھئی!اِن لیگ پلیئرز کی عمر یہی 2 سے 3سال ہی ہوتی ہے ۔ اب اِن کی جگہ PSLکے میں  پرفارم کرنے والے نئے کھلاڑیوں  کو لائیں  اور پھر دیکھیں  کمال! اگر ہم فیورٹ اِزم کا شکار ہوجائیں  گے کہ سرفراز کو کھلائیں  یا یہ کہ رِضوان کو کیوں  نہیں  کھلایا ؟تو یہ ذیشان اشرف اور روحیل نذیر جیسے کھلاڑیوں  کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔ کیونکہ رِضوان اور سرفراز دونوں  ہی ٹی 20کے کھلاڑی نہیں ۔

تو عزیز و لذیز ہم وطنو! آپ کو جیت کی ایک دفعہ پھر بہت بہت مبارک باد۔ لیکن یاد رکھئے گاکہ میچز نیا یا پراناخون نہیں  بلکہ صرف ٹاپ پرفارمرز ہی جتواتے ہیں ۔

 

لُچر و فحش زبانی سے پاک ادبی وی لاگز   یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

 

مزید پڑھیں:

جائیے! منہ دھو رکھئے

ہم خواہ مخواہ معذرت خواہ ہیں

بات پہنچی تیری جوانی تک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے