Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

مِیمز لٹریچر

 Memes Literature, Literary Memes, Memes, Latest Memes, Funny Memes, Asad, Asad Mahmood, Blogs & Reviews, Arts and Entertainment,

مِیم 01

شعر:

بِن پوچھے میرا نام اور پتہ  ، رَسموں کو رکھ کے پرے

چار قدم بس چار قدم، چل دو نا ساتھ مِرے

تشریح:

اِس شعر میں شاعر کی نیت خراب ہے لیکن وہ پھر بھی کوئی رِسک نہیں لینا چاہتا !

٭٭٭

مِیم 02:

ایکسپو سنٹر کتاب میلے میں جانے سے کچھ دیر پہلے کی گفتگو

01:

چلو ، لالے! بُک فیئر میں چلتے ہیں۔

02:

نہیں یار! تم لوگ وہاں دیر بہت لگا دیتے ہو۔

01:

نہیں ! آج ایسا نہیں ہوگا ۔ چلتے ہیں اور دیکھیں گے کہ اگر کوئی بُک پسند آگئی تو ……

02:

تو بُک خریدنے میں دو منٹ لگتے ہیں، دو گھنٹے نہیں ۔

01:

ارے نہیں ! تم سمجھ نہیں رہے۔ میں کہہ رہا تھا کہ اگر کوئی بُک پسند آ گئی تو وہیں کھڑے کھڑے پڑھ لیں گے۔

٭٭٭

مِیم 03:

Cats and Dogs

ڈیوڈ:(ریسٹورنٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے)

 "Oh man! It is raining cats and dogs outside."

شیدا ویٹر :           (تجسس سے )

"صاحب! یہ مُوا انگریج کیا بول رہا ہے؟"

صاحب: (شیدے کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے)

"کچھ نہیں شیدے! یہ نامعقول کہہ رہا ہے کہ باہر بارش میں کتے اور بلیاں برس رہے ہیں"

٭٭٭

مِیم 04:

جی ٹی روڈ

ایکسپرٹ:

یار! یہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کبھی فیلڈنگ کرنا نہیں آئے گی۔ انہیں چاہیے کہ 'جی ٹی روڈ' کی طرح فیلڈنگ کیاکریں۔

گاما:

جی ٹی روڈ کی طرح؟

ایکسپرٹ:

ہاں بھئی! وہ جو جنوبی افریقہ کا کھلاڑی تھا۔ وہی جس نے 1992ء میں انضمام کو اُڑ کر رَن آؤٹ کر دیا تھا ۔

گاما:

اچھا! اچھا !وہ 'جی ٹی روڈ' نہیں ، 'جونٹی رہوڈز' تھا۔

ایکسپرٹ:

Whatever

٭٭٭

مِیم 05:

دعوت

میزبان: (مہمان سے)

آپ آنے سے پہلے بتا دیتے تو میں کچھ بنا ہی لیتا۔

مہمان:

اوہ! آپ کھانا بنا لیتے ہیں؟ ویسے اگر میں بتا کے آتا تو آپ کیا بنا تے؟

میزبان:

کم از کم کوئی بہانہ تو بنا ہی لیتا ۔

مہمان:

آپ تو مذاق پر اُتر آئے۔ ویسے آپ کیا اچھا بنالیتے ہیں؟

میزبان:

چھوٹی موٹی بہت سی چیزیں بنا لیتا ہوں۔ خاص طور پر اُلو تو بہت اچھا بناتا ہوں۔

٭٭٭

مِیم 06:

وجہ ہو تو ایسی

مہمان:

آپ اُردو کے علاوہ کسی زبان میں بات کیوں نہیں کرتے؟Don’t you know English? Can’t we talk in English or may be some other language?

اینکر:

ویسے اُردو میں بات کرنے میں کیا حرج ہے؟

مہمان:

Actually my Urdu is not quite good. I understand it well but speak very hardly. It is really tough language. It really is.

اینکر:

چلیں! جیسا آپ مناسب سمجھیں لیکن میرے خیال میں ہمارے پاس اُردو میں بات کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔

مہمان:

ویل! وہ کیا کیا؟

اینکر:

مثلاََیہ ایک اُردو پروگرام ہے اور ……

مہمان:

اور؟

اینکر:

اور یہ کہ مجھے صرف اُردو ہی آتی ہے۔

٭٭٭

مِیم 07:

مشورہ مفت ہے!

مسخرہ:

لالے ! وہ تمہاری سفید جیکٹ کدھرہے؟ کافی دِنوں سے پہنی نہیں۔

دوست:

یار ! وہ بڑی جلدی گندی ہو جاتی ہے۔

مسخرہ:

ایک مشورہ دوں؟

دوست:

ہاں بولو؟

مسخرہ:

جیکٹ کے اوپر چادر اوڑھ لیا کرو۔

دوست:

کیا؟

مسخرہ:

یا پھر وہ سُوٹ کے نیچے پہن لیا کرو……

٭٭٭

مِیم 08:

علم کے دروازے

پروفیسر:

کوئی بتا سکتا ہے کہ علم حاصل کرنے کے کتنے دروازے ہیں؟

طالب علم:

جی سر! پانچ!

پروفیسر:

بالکل درست! بھلا کون کون سے ؟

طالب علم:

پہلا دروازہ……دوسرا دروازہ……تیسرا دروازہ……

پروفیسر:

شٹ اَپ! جسٹ شٹ اَپ!

٭٭٭

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے