Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

pension calculation formula punjab - types of pention in pakistan

 

پنشن فارمولا اور پنشن کی اقسام

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے  پنشن یا دیگر الاؤنسز شمار کرنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اُنہیں اِس کا زیادہ علم بھی نہیں ہوتا۔ اِس کام کے لیے اُنہیں یا تو ہزاروں روپے رشوت دینی پڑتی ہے یا پھر کلرکوں کی منتیں کرنا پڑتی ہیں۔ اُن تمام ملازمین کو نوید ہو کہ اس مختصر بلاگ میں اُن کی پنشن سے متعلق تمام مشکلات کا ازالہ ہو جائےگا۔ تفصیلات بلاگ میں موجود ہیں۔ اگر کہیں سے کچھ سمجھ نہ آئے تو یوٹیوب چینل پر ویڈیو بھی اَپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ اگر کوئی معلومات درکار ہوں تو وہ بلاگ کے آخر میں یا یوٹیوب پر کمنٹ کر کے پوچھی جاسکتی ہیں۔


اِس بلاگ میں آپ جانیں گے


·         پنشن فارمولا کیسے بنتاہے؟

·         پنشن فارمولے سے پنشن کا شمار کیسے کیا جاتا ہے؟

·         گراس پنشن کیا ہوتی ہے؟

·         کمیوٹ کیا ہوتا ہے؟ نیٹ پنشن کس بلا کا نام ہے؟

·         ریزیڈیول (Residual) پنشن کسے کہتے ہیں؟

·         فیملی پنشن کیا ہے؟ اِس کی شرح کتنی ہوتی ہے؟


سب سے پہلے ہم پنشن فارمولہ بنانا اور اس سے پنشن نکالنا سیکھیں گے۔


پنشن فارمولا


سرکاری ملازمین کی پنشن درج ذیل فارمولے کی مدد سے معلوم کی جاتی ہے:


                                                             

pension calculation formula punjab
pension calculation formula

                                        

اسے متخصراََ یوں  بھی لکھا جاتا ہے


pension calculation formula punjab
pension calculation formula


§         Emolumentsمیں بنیادی تنخواہ شامل ہوتی ہے۔  بیسک سیلری وہ تنخواہ  ہو گی جو ایک سرکاری ملازم دوران سروس آخری دفعہ وصول کرے گا ۔

§         فارمولے میں زیادہ سے زیادہ کوالیفائنگ سروس 30 سا ل مانی جاتی ہے۔ ملازم چاہے 32 سال سروس کرے ،36 یا 40۔ فارمولے میں گنی 30 ہی جائے گی۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

نیٹ پنشن اور کمیوٹ:


گراس پنشن کا 65٪ حصہ نیٹ پنشن ہوتی ہے اور 35٪ کمیوٹ ہوتی ہے۔

§         مجوزہ اصلاحات میں کمیوٹ کو 35٪ سے کم کر کے 25٪ کیا جارہاہے۔ لیکن فی الحال 35٪ ہی ہے۔

مثال:ایک ملازم نے 29سال ملازمت کی۔ اس کی آخری بیسک تنخواہ 50 ہزار روپے تھی۔ گراس، نیٹ، کمیوٹ پنشن معلوم کریں۔


pension calculation formula punjab

Gross Pay= 50000×0.7×0.97

Gross Pay=33950

اب اِس کا 65 فیصد یعنی 22067 روپے Net Pensionہو گی۔ جو پنشنر کو ماہوار ملے گی۔ اور بقیہ 11882 روپے کمیوٹ تصور ہو گی۔


ریزیڈیول پنشن( باقی بچ جانے والی پنشن)                               Residual Pension


گراس پنشن میں  35٪ پنشن ، کمیوٹ ہوتی ہے۔ باقی بچ جانے والی 65٪ پنشن کو ریزیڈیول پنشن کہا جاتا ہے۔ اِس پنشن میں سالانہ انکریمنٹ اور میڈیکل الاؤنسز وغیرہ شامل ہوتے رہتے ہیں۔


فیملی پنشن:

 یہ پنشن  ملازم/ پنشنر کی موت کی صورت میں  اُس کی فیملی کو اَدا کی جاتی ہے۔

دورانِ سروس فوت ہونے والے ملازم کی فیملی کو ریزیڈیول پنشن 65٪ کی بجائے 75٪ دی جاتی ہے۔  پنشنر کی وفات کی صورت میں بھی یہ 75 فیصد ہی ہوتی ہے۔


مزید دِل چسپ بلاگ:

نیو بِگ بینگ تھیوری

میرے ندیمؔ

چکوال میں اُردو شاعری کے گاڈ فادر ۔ عابدؔ جعفری

x

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے