Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

جائیے! منہ دھو رکھیے

Black Lives matter

08جولائی 2020ء کو انگلستان اور جزائر غرب الہند کے مابین طویل کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کا آغاز ہوا۔ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک گھٹنہ زمین پر ٹیک کر ایک ہاتھ فضا میں بلند کرکے آنجہانی جارج فلائیڈ کی موت سے شروع ہونے والی "بلیک لائیوز میٹر" مہم سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ پہلے دِن بارش کی آنکھ مچولی کے باعث میچ تو زیادہ نہ کھیلا جاسکا لیکن مائیکل ہولڈنگ اور ناصر حسین نے تعصب پر بات کی۔ ہر طرف واہ وا ہونے لگی۔ لیکن اتنے عظیم مقصد کے ساتھ شروع ہونے والایہ میچ بھی تعصب سے نہ بچ سکا۔

پُر مزاح ادبی وی لاگزسے   یہاں لُطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی تھی۔ دونوں ایمپائر گورے ہیں۔ جنہوں نے پہلی اننگز کے دوران ویسٹ انڈین بولروں کی 5 اپیلیں (ساری کی ساری) مسترد کیں۔ ریویو کی بدولت تین فیصلے تبدیل ہوئے۔ اگر ایمپائر "گورے تعصب" کا شکار نہ ہوتے تو یہ پانچوں فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں ہوتے۔

آپ شاید یہ کہیں کہ ہم "کالوں" کی حمایت میں جانبدار ہو رہے ہیں لیکن تصویر کا دوسرا رُخ ملاحظہ ہوکہ ویسٹ انڈیز نے باری شروع کی تو انگلینڈ کے باؤلرز نے تین اپیلیں کیں اور ایمپائرز نے تینوں دفعہ انگلی اُٹھا دی۔ ریویو سسٹم آڑے آیا اور تین میں سے دو فیصلے کالعدم قرار پائے۔

یہ میچ کے پہلے دو دِن کا احوال ہے۔ اگر جائزہ لیں تو گورے فیلڈ ایمپائرز کے آٹھوں فیصلے اپنے ہم رنگوں کے حق میں تھے۔ لہٰذا اگر آپ عالمی سطح پر اُٹھنے والی تحریک کی وجہ سے رنگ کی بنیاد پر مساوات کے داعی ہیں تو جائیے اپنا منہ دھو رکھیے۔ تعصب کبھی ختم نہیں ہوتا بلکہ صرف اپنا معیار ، مقدار اور طریقہ کار بدل لیتا ہے۔

#blacklivesmatter

#raisthebat

#wivseng

ادبی وی لاگز  یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیے:

بات پہنچی تیری جوانی تک

اے پی سی

بھونڈی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے