ہم معذرت خواہ ہیں ! ہم سچ میں معذرت خواہ ہیں !دراَصل ہوا کچھ یوں کہ یو ٹیوب پرہم نے یسریٰ وصال (اوراپسریٰ گل)کوپہلی مرتبہ روسٹ کیا۔تو یار لوگ لٹھ لے ہمارے پیچھے پڑ گئے کہ معصوم لڑکیوں نے کیا بگاڑا ہے تمہارا؟ بس پھرکیا تھا ہم نے دوسری ویڈیو بنا ڈالی۔سچ کہتے ہیں کہ ضد میں انسان کیا کچھ نہیں کرجاتا۔ لیکن اِس دفعہ وقوعہ یہ ہوا کہ ویڈیوتھی تو شاعرہ موصوفہ کی حمایت میں ۔ لیکن حسب ِ توفیق ہم نے دِل کی بھڑاس بھی نکال لی تھی۔ اس روسٹ میں مشاعرے کا ایک کلپ شامل ہو گیا جو یسریٰ وصال کا نہیں بلکہ یاسرہ رِضوی کا تھا۔اور اِس بات کا علم ہمیں ویڈیو اَپ لوڈ کرنے کے کوئی دو ماہ بعد ہوا۔ (تینوں ویڈیوز اسی بلاگ کا حصہ ہیں۔ آپ کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں 😀)
پہلا روسٹ یہ تھا:
اسی
بارے میں :
باقی
تمام حضرات نے مزے لے لے کر ویڈیو دیکھی۔ لیکن ہمارے ایک ویوراِذان احمد نے کمنٹ
میں ہمارے علم پر ڈائریکٹ اعتراض جڑ دیا۔
ہمیں چونکہ اپنے متعلق کوئی زیادہ خوش
فہمی نہیں تھی لہٰذا فوراََ اُن سے متفق
ہو گئے ۔ پر جب اُنہوں نے وضاحتی کمنٹ کیا
۔تو تحقیق کے گھوڑے دوڑائے اور وہ جلد ہی لوٹ آئے کیونکہ واقعی ہم غلط تھے۔سو ہم معذرت خواہ ہیں اور جناب اِذان احمد کے شکر گزار بھی!
یہ
غلطی اِس وجہ سے ہو گئی کہ اوّل تو یاسرہ اور یسریٰ کا نام اور شکل بھی ملتی جلتی
ہےاوردوسرے یاسرہ کی شاعری بھی یسریٰ کی طرح اِتنی اچھی ، اِتنی زیادہ اچھی ہے کہ
اُس کو شاعری نہیں کہا جاسکتا۔
دوسری روسٹ ویڈیو(غلط والی 😀)
اِس
بلاگ پر دِل چسپ وی لاگ یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے!
ویسے اِس حادثے سے
ہمیں ایک واقعہ یاد آگیا ہے۔ عباس تابش نے
بھرے مشاعرے میں ایک غزل کے اجمل سراج کے نام معنون کی
تو اُنہیں بتایا گیا کہ وہ تو چلے گئے ہیں۔ تو کہنے لگے کہ ''چلیں ، یہ غزل
انہیں ایصالِ ثواب کرتے ہیں ''۔
تو
ہم بھی ایسا ہی کہتے ہیں کہ مغالطے میں جو
یسریٰ کی بے عزتی ہوگئی تھی وہ ہم یاسرہ کو فارورڈ کرتے ہیں ۔اِذان احمد صاحب نے
ہمارے نالج اضافہ کرنے کی خاطر یہ بھی بتایا کہ یاسرہ کا تعلق کراچی سے ہے
اوریسریٰ راولپنڈی میں رہتی ہیں ۔تو ہمارے
وہ ناظرین جو ہمارے ساتھ ہی ہنس رہے تھے یا پتہ ڈھونڈنے میں مصروف تھے ، یہ معلومات اُنہیں بھی پہنچیں ۔
تیسری ویڈیو (اصلاح شدہ 🙂)
دِلچسپ، مزاحیہ ادبی وی لاگزبلاگ سے منسلک یو ٹیوب چینل (ڈی' وائنز) پردیکھے جاسکتے ہیں۔
ویسے
آپس کی بات ہے اِس ویڈیو سے ہمیں ایک سبق
ضرور ملا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے زیادہ تر ناظرین بھی ماشاء اللہ ہماری طرح ہی اَن
پڑھ واقع ہوئے ہیں ۔ اور جب سے یہ معلوم
ہوا ہے ، ہمارا سینہ اور چوڑا ہوگیا ہے کیونکہ اَندھوں میں
کانا راجا ہوتاہے۔
اور
ہمیں یاسرہ رضوی سے متعلق بھی کونٹینٹ مل
گیا ہے ۔ سو ہمارے لیے تو یہ کسی طور بھی
گھاٹے کا سودا نہیں رہا۔بہرحال، ہم ایک
دفعہ پھر اپنے ناظرین سے ، یاسرہ سے اور یسریٰ سے معذرت خواہ ہیں ۔ ہم سچ میں معذرت خواہ ہیں !
مزید پڑھیں:
تو کیسی لگی آپ کو یہ تحریر ؟ مزید پڑھنا چاہیں گے؟ ہمراہ دل رکھنے کو ہی کمنٹ کر دیجیے 😀
0 تبصرے