Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹیم سلیکشن مزید بہتر ہوسکتی تھی

pak vs zim suad for home series 2020

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مصباح الحق نے بطور سلیکٹر قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو کہ درج ذیل رہا:

بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان)

بیٹسمین: عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ

وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور روحیل نذیر

سپنرز : عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر

فاسٹ باؤلر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض۔

لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ مزید بہتر ہو سکتا تھا؟ وہ مصباح جس نے سری لنکا کے خلاف اپنی اسائنمنٹ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو شامل کرلیا تھا اور دلیل یہ دی تھی کہ 'ٹاپ پرفارمرز' ہیں۔اب انہیں زاہد محمود،دانش عزیز ، ذیشان اشرف اور حسین طلعت کی کارکردگی نظر نہیں آئی؟ چلیں ، آپ جواب میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ اِسی وجہ سے ٹیم میں ہیں۔ تو پھر سوال یہ اُٹھتا ہے کہ اگر پرفارمنس ہی ٹیم میں شمولیت کی واحد وجہ ہے تو پھر عثمان قادر، افتخار احمد، حارث سہیل اور موسیٰ خان کی جگہ کس بنا پر بن پائی ہے؟ آپ یقیناََ کہیں گے کہ سب کھلاڑیوں کو ایک ہی سیریز میں تو موقع نہیں دیا جاسکتا ۔ بالکل ٹھیک! لیکن اگر آپ ہوم گراؤنڈز پر ، زمبابوے جیسی کم زور ٹیم کے خلاف بھی نوجوانوں کو موقع دینے کی بجائے پوری طاقت جھونک دیں گے تو آپ ڈرے ہوئے ہیں۔ اور ڈر ایک آدھ سیریز تو جتوا سکتاہے، عالمی ٹرافیاں نہیں!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے