Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں تشدد کی شکایت

 

جنوبی سعودی عرب میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک طالبہ نے اپنی ٹیچر کے خلاف خواب میں تشدد کی شکایت درج کرادی۔
خواب میں تشدد کی شکایت

خواب میں تشدد کی شکایت: سعودی طالبہ کے الزام پر ٹیچر کے خلاف کمیٹی قائم

جنوبی سعودی عرب میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک طالبہ نے اپنی ٹیچر کے خلاف خواب میں تشدد کی شکایت درج کرادی۔ اس شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

ایتھے رکھ ملنگی!

لیکن جب کمیٹی نے ٹیچر سے تفتیش کی تو اسے پتہ چلا کہ طالبہ کی شکایت سراسر غلط اور بے بنیاد تھی۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

بتایا گیا ہے کہ طالبہ نے ایک خواب دیکھا جس میں ٹیچر اسے زدوکوب کر رہی ہے۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد اس نے اپنے خواب کے بارے میں گھر والوں کو بتایا۔ گھر والوں نے طالبہ کی بات پر یقین کرتے ہوئے وزارت تعلیم کے رابطہ پورٹل پر ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروادی۔ وزارت تعلیم نے شکایت کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

یعنی اساتذہ کی کہیں بھی کوئی عزت وزت نہیں ہو رہی۔

Education, Saudi Arab, student, saudi, پاکستان، اخبار، اردو، اُردو، خبریں، پاکستانی، لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ، کشمیر ,Pakistan, news, urdu, akhbar, pakistani, karachi, lahore, peshawar, quetta,
خواب میں تشدد کی شکایت

کمیٹی جب معاملے کی تحقیقات کے لیے سکول پہنچی تو اسے پتہ چلا کہ طالبہ کی شکایت سراسر غلط ہے۔ ٹیچر نے بھی شکایت کی تردید کی اور کہا کہ اس نے کبھی بھی طالبہ پر کوئی تشدد نہیں کیا۔

واقعے کی تحقیقات کے بعد کمیٹی نے معاملہ نمٹاتے ہوئے شکایت کی فائل بند کردی۔ اس واقعے نے ٹیچر اور کمیٹی کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

واقعے سے متعلق کچھ نکات:

  • یہ واقعہ نشاندہی کرتا ہے کہ بعض اوقات لوگ خوابوں کی بنیاد پر غلط فیصلے کر سکتے ہیں۔ اور کافی سارے لوگ حقیقت میں بھی۔
  • والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں سے بات کریں اور انہیں اس بات سے آگاہ کریں کہ خوابوں کی بنیاد پر شکایات درج کرنا مناسب نہیں ہے۔ نہ کہ وہ بلاوجہ انا کے چمچے بن جائیں۔
  • وزارت تعلیم کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ اساتذہ کو ذلیل کرنے کے لیے ہر وقت خدائی خدمت گار نہ بن جایا کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے