مجھے
انگریزی پڑھنے میں چاہے کتنی ہی مشکل کیوں
نہ ہو
سمجھنے میں کبھی کوئی مشکل نہیں ہوتی ( عادت سے مجبورحضرات بنا سوچے سمجھے دل کھول کرایک قہقہہ لگاکر
توجیہہ جاننے کے لیے دوبارہ کالم کی جانب متوجہ ہو سکتے ہیں )۔بات دراصل یہ ہے کہ
جن دنوں میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے KIPSراولپنڈی
میں تھا تو وہاں ہمارے انگلش کے استاد نے ہمیں بتایا کہ میرا ایک کزن ہے جو انگریزی زبان سے
بالکل نابلد ہے لیکن اس کے باوجود وہ انگلش موویز نہ صرف بڑے ذوق و شوق سے دیکھتا
ہے بلکہ تمام کہانی بھی سمجھ جاتا ہے ۔یہ البتہ دوسری بات ہے کہ فلم رائٹر اور اس
کی کہانی کبھی ایک جیسی نہیں ہوتی۔دراصل
وہ فلم میں کرداروں کے لب ولہجے سے ہی اپنا اندازہ لگا تاجاتا ہے
اور یوں پوری فلم انجوائے کرتا ہے۔یہ
واقعہ سنانے کے بعد استاد ِمحترم نے ہمیں مشورہ دیا کہ انگریزی زبان پڑھتے ہوئے ہمیں متن کے حوالے سے کوئی نہ کوئی تصور(Idea) ذہن میں بنا لینا چاہیے
اس طرح ہمیں انگریزی زبان مشکل نہیں لگے
گی۔
مزید دِل
چسپ بلاگ:
ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔
آج
کل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دَور ہے ۔سو، میں نے اپنے استادِمحترم کی نصیحت اور اپنے 'تجربے
'کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹر نیٹ کی فی زمانہ مقبول چند اصطلاحات(Terms) کی وضاحت اورممکنہ حد تک 'تشریح'کرنے کی کوشش کی ہے۔لگے ہاتھوں آپ بھی دیکھیں اور پھراگر چاہیں تو اس نہایت آسان طریقے پہ عمل کر کے انگریزی کو
چاروں شانے چت کر دیں ۔تو آج ہم جن ٹرمز
کا ستیاناس ، معاف کیجئے گا ، تشریح کرنے جانے رہے ہیں، وہ ہیں :
· گوگل
· فیس بک
· موزیلا فائر فوکس
ادبی وی
لاگز یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔
1. گوگل(Google):
بنیادی
طور پہ تو یہ ایک سرچ انجن(Search Engine) ہے لیکن ہم چونکہ ایک دیہاتی پس منظر رکھتے ہیں ۔اس لیے ذرا یہ سوچئے کہ اگر یہ نام کسی دیہاتی
کے سامنے لیں تو کیا ہوگا؟ممکنہ طور پر
دوباتیں ہو سکتی ہیں :
٭پہلے تو غالب گمان یہی ہے کہ وہ آپ کا حلیہ دیکھ کر اور مندرجہ
بالا اصطلاح سن کر سمجھے گا کہ آپ نے اُسے انگریزی زبان میں کوئی بہت گندی گالی دی ہے اور نتیجے میں وہ آپ کو کھر ی کھری سنائے گا۔
٭اور اگر آپ ذرا خوش قسمت واقع ہوئے تو وہ اسے گوگل کے بجائے'گگل'
سمجھے گا ۔جس کے متعلق دیہی علاقہ جات میں یہ مشہور ہے کہ اس کے دھوئیں سے سانپ وغیرہ بھاگ جاتے ہیں ۔
2. فیس بک(Facebook):
یہ
ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے اوراب تک کی معلومات کے مطابق یہ شاید وہ واحد بک
(Book) ہے جس سے طلباء بے حد شغف رکھتے ہیں ۔پچھلے
دنوں ایک موبائل پیغام بڑی تیزی سے گردش
کر رہاتھا۔کسی اعلی پایہ' فیس بکی حضرت' نے کہہ رکھا تھا کہ
''Students love facebook
but they hate to face the books''
ایک نظر اِدھر بھی:
لیکن
اب بالکل ایسی بات بھی نہیں ہے کہ طلباء
کو کتابوں سے شغف ہی نہیں رہا۔میری ایک گیارہ سالہ کزن جو کہ پانچویں جماعت کی طالبہ ہے کتب بینی کی اس قدر شوقین ہے
کہ اس نے چند دن قبل اپنے بھائی(جو کہ ساتویں جماعت کاطالب علم ہے)کی اُردو کی
کتاب بغرض مطالعہ ساتھ لے آئی اور پھر واپس اُس کے بیگ میں ڈالنے کے بجائے اپنے بیگ میں ڈال کر سکول لے گئی اور اس واقعہ کے محض دو دن
بعد ہی وہ اُسی کتاب کے ساتھ ہمارے گھر آئی اورعلم سے محبت کی انتہاء ملاحظہ ہو کہ
شام کو گھر لوٹتے وقت و ہ کتاب وہیں ہمارے
گھر میں بھول گئی ۔اُس کی علم دوستی کی
سزا اُس کے بھائی کواپنی کلاس میں اُٹھانی
پڑی۔
بہرحال فیس بک اب کسی رازکا نام نہیں ۔ اب تو چیچہ وطنی کے شکیل اور چیچوکی ملیاں کی
شکیلہ تک نہ صرف اس کے بارے میں مکمل
معلومات رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹ بھی بنارکھے ہیں ۔تاہم آپ
انہیں ڈھونڈ نہیں سکتے کیونکہ 'بے بی ڈول'اور 'نداچودھری'کے نام
سے آپ نے پہلے ہی انہیں دوست بنا رکھاہے ۔
یہ علم البتہ کسی کے فرشتوں کو بھی نہیں کہ ہر دو اکاونٹس میں سے شکیل کونسا ہے۔
3. موزیلا فائر فوکس(Mozilla
Firefox):
یہ
ایک اور سرچ انجن ہے۔براہِ مہربانی اسے کسی گاڑی وغیرہ کے انجن سے مشابہ کوئی چیز
مت سمجھ لیجئے گا۔یہ بھی گوگل کی طرح ہی ایک براؤزر ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی
قسم کا ڈیٹا تلاش کرسکتے ہیں ۔ہمارا مقصد چونکہ ان اصطلاحات کو اپنے دیہاتی پس
منظر کے ساتھ سمجھنا ہے لہٰذا آپ پھر یہ الفاظ کسی دیہاتی پینڈو کے سامنے دہرائیں
۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کی قابلیت کی داد دینے کے بجائے موزیلا کو یقیناکوئی
نبیلہ شکیلہ سمجھے گا اور پھرممکنہ طورپر دو باتیں ہوں گی:
٭اگر تو مندرجہ بالا ناموں کی کوئی لڑکی اس کے خاندان میں ہوئی تو وہ باتوں اورلاتوں سے آپ کی طبیعت درست کر دے گا۔
٭اور اگر آپ کی بد قسمتی کسی اتفاقیہ چھٹی پہ ہوئی تووہ یہ سمجھ کر
کہ آپ اُسے اپنا کوئی لو افیئر(Love affair)سنا رہے ہیں جگتیں مارے گا۔
رہی بات اس کے دوسرے حصے Firefoxکی
تو 'اہل علم 'اسے 'اَدھ جلا ' یا 'دِل جلالومڑ' سمجھ سکتے ہیں ۔
تو
دیکھا آپ نے قارئین کرام کہ کیسے ہم نے ان
دقیق اصطلاحات کو 'آسان 'اور 'عام فہم ' بنادیا ہے ۔فی الوقت اتنا ہی ۔باقی
ٹرمینالوجی کا 'بیڑاغرق'کسی اور وقت کے لیے اُٹھارکھتے ہیں ۔
یہ بھی
پڑھیے:
0 تبصرے