Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 9 میں سب سے مضبوط ٹیم کون سی ہے؟

Which is the strongest team in PSL 9?
پی ایس ایل 9: کیا اب رنگ جمے گا؟

پی ایس ایل 17 فروری 2024ء سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک طرف تو ملک سیاسی گہما گہمی اور انتشار کا شکار ہے۔ تو دوسری طرف الیکشن کے نتائج اور آئے روز سامنے انے والے نت نئے ڈرامے قوم کو ہیجان میں مبتلا کیے جا رہے ہیں۔ 

سکیورٹی خدشات بھی کہیں نہ کہیں موجودگی کا پتہ دے رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان میں پی ایس ایل گو مگو اور بے یقینی کی کیفیت سے نکل کر اب میدان آباد کرنے جا رہی ہے۔ 


پی ایس ایل انتظامیہ کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ حالیہ دو سالہ میڈیا رائٹس کی ڈیل چھ ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔ مگر چند سوالیے البتہ کھڑے رہیں گے:


  • کیا اس سیاسی گہما گہمی اور مایوسی کے منظر میں پی ایس ایل اپنے حصے کی لائم لائٹ سمیٹ سکے گی؟


  •  پی ایس ایل کی شہرت ایک بہترین باؤلنگ لیگ کی ہے۔ کیا کمرشل ازم کی دورہ دوری میں کیا لیگ اپنے اس ٹائٹل سے انصاف کر پائے گی؟


  • رمضان المبارک میں لیگ کے کبھ میچز کا انعقاد کیا گراؤنڈز بھر پائے گا؟

کیا ایک مرتبہ پھر یہ لیگ ماند پڑتے ہوئے پاکستانی باؤلنگ اور بیٹنگ کے ذخائر میں اضافہ کر پائے گی؟


ان تمام سوالوں کے جواب بہت جلد ملنے جا رہے ہیں کیونکہ پی ایس ایل 17 فروری کی شام ساڑھے چھ بجے سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ 


پی ایس ایل 9 ٹیمیں:


اس بلاگ میں ہم تمام ٹیموں کے سکواڈز اور ان کی قابلیت کا چیدہ چیدہ جائزہ لیں گے۔ 

سب سے پہلے ذکر کریں گے لاہور قلندرز کا۔


لاہور قلندرز:

قلندر کے فرنچائز کے چنیدہ کھلاڑی اس دفعہ درج ذیل ہیں:

فخر زمان

مرزا طاہر بیگ

فان داڈاسن

عبداللہ شفیق

سکندر رضا 

ڈیوڈ ویسا

 شاہین شاہ آفریدی

زمان خان

 حارث رؤف

 ایمرجنگ کیٹیگری میں فریدون احمد اور جہانداد خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


لاہور قلندر دو ٹائٹل جیتنے کے بعد اس دفعہ بھی تاریخ رقم کرنا چاہیں گے۔ بیٹنگ کمبینیشن تو بہت اچھا ہے۔ باؤلنگ بھی اچھی ہی ہے مگر راشد خان کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس کی کمی یقینا کھلتی رہے گی۔ 


شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤوف کو بھی اپنی شہرت سے انصاف کرنا ہوگا۔ راشد خان کی عدم موجودگی، شاہین شاہ آفریدی کی ماند پڑتی ہوئی فارم اور سپیڈ اور حارث رؤف کی کارکردگی میں عدم تسلسل وہ نکات ہیں جن کا جواب قلندرز کو جلد ہی ڈھونڈنا ہوگا۔ اگر ان سوالوں کا جواب جلد نہ ڈھونڈا گیا تو اس کا نتیجہ قلندرز کو ٹرافی سے محرومی کی صورت میں دیکھنا پڑ سکتا ہے۔


مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

ملتان سلطانز

ملتان سلطان وہ بدقسمتی ٹیم ہے جو پی ایس ایل میں تو دیر سے شامل ہوئی۔ اور ہر دفعہ بہترین کارکردگی بھی دکھائی۔ مگر اس کے باوجود این اختتامی لمحات پر شکست سے دوچار ہو گئی۔ 


ملتان سلطان کو اس دفعہ بھی محمد رضوان کی جہاں دیدہ قیادت کا ساتھ حاصل ہوگا۔ ان کی ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ کے ذخائر بے حد عمدہ ہیں۔ ان کی ٹیم اس دفعہ کافی خبروں میں بھی رہی جب انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو ان کا کوچ بنا دیا گیا۔ 

 یہ لیول تھری کوچ ہیں اور اچھی شہرت کی حامل ہیں۔ 

اگر ملتان سلطان نے عین اختتامی لمحات میں چوکنے کی روش چھوڑ دی تو بہت ممکن ہے کہ ٹرافی بھی ہاتھ آ جائے۔ 


سلطان کی اس پی ایس ایل میں ٹیم یہ رہی:

عثمان خان

افتخار احمد

ڈیوڈ ملان

خوشدل شاہ

طیب طاہر

احسان اللہ

ڈیوڈ ولی

عباس آفریدی

شاہنواز 

اسامہ میر

 فیصل اکرم

ایمرجنگ کیٹیگری میں فیصل اکرم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔



اسلام آباد یونائیٹڈ

یہ ٹیم ہمیشہ سے انتہائی متوازن ٹیم رہی ہے۔ شاہداب خان کی خراب کپتانی کی بدولت گزشتہ کچھ سیزن سے اگرچہ یہ کچھ خاص پرفارم نہیں کر پائی۔ لیکن اس دفعہ اسے جارڈن اور عماد وسیم کا ساتھ بھی حاصل ہوگا تو ممکن نہیں کہ یہ ایک دفعہ پھر پہلی روش پرلوٹ جائے۔ اور باقی ٹیموں کے تخمینیے گڑبڑا دے۔


یونائٹڈ ہمیشہ ہی دلچسپی کا حامل رہی ہے اور نت نئے ایجنڈے کے ساتھ عوام کے دلوں میں گھر بناتی رہی ہے۔ اس دفعہ تین شاہ برادران نسیم شاہ عبید شاہ اور حنین شاہ اس کا حصہ ہیں۔ 


اسلام آباد کی ٹیم کم وبیش وہی ہے البتہ جورڈن کوکس اور عماد وسیم کی شمولیت سے ٹیم کافی مضبوط ہوگئی ہے۔

 کولن منرو

جورڈن کوکس

عماد وسیم

 ایلکس ہیلز

فہیم اشرف

 اعظم خان

 شاداب خان

 نسیم شاہ

حنین شاہ

 عبید شاہ 

 ٹائمل ملز

 رومان رئیس

 قاسم اکرم

 ایمرجنگ کیٹیگری میں حنین شاہ اور عبید شاہ کو رکھا گیا ہے۔


پشاور زلمی


بابرعظم اچھی کارکردگی کے باوجود ہمیشہ سے ناقدین کے نشتروں کا ہدف رہے ہیں۔ ان سے قومی ٹیم کی کپتانی بھی لی جا چکی ہے۔ پشاور زلمی میں یہ ان کا دوسرا سیزن ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ وہ کس طرح اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین بیٹنگ کو بروئے کار لاتے ہیں۔ اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔ 


ان کی فرنچائز کو اس دفعہ پاور ہیٹر اصف علی کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جن کو بابرعظم کی فرمائش پر ہی ٹیم میں لیا گیا ہے۔


 بابر اعظم

صائم ایوب

محمد حارث

 آصف علی

ٹوم کیڈمور

رومن پاول

 عامر جمال

 شامیر جوزف

 خرم شہزاد

 ارشد اقبال

 سلمان ارشاد

 عارف یعقوب

ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور نے حسیب اللہ خان اور محمد ذیشان کو چنا ہے۔


کراچی کنگز

کراچی کنگز نے بالاخر ناکام گھوڑوں سے چھٹکارا پا لیا ہے۔ وسیم اکرم نے گو ڈرافٹنگ میں چند غلطیاں کی ہیں۔ لیکن شان مسعود کو کپتان کے طور پر لینا ایک انتہائی عمدہ فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔ 


ویسٹ انڈیز کے فل سیمنز نئے کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

وسیم اکرم جس طرح کا ذہن رکھتے ہیں کم و بیش اسی طرح کی سوچ شان مسعود کی بھی ہے اور اگر وہ ان دونوں سوچوں کو میدان پر درست طریقے سے ڈھال پائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی ایک دفعہ پھر چیمپینز بن جائے۔


کراچی کنگز کی اس دفعہ کی ٹیم یہ ہوگی:

شان مسعود

جیمس ونس

 ٹم سائیفرٹ

 شعیب ملک

 کیرن پولارڈ

 محمد نواز

 عرفات منہاس

 میر حمزہ

 انور علی

 عامر

 تبریز شمسی


ایمرجنگ کیٹیگری میں سراج الدین، سعد بیگ اور عرفان خان ہوں گے۔


کوئٹہ گلیڈیٹرز

کچھ عرصے سے کوئٹا گلیڈییٹرز ہمیشہ سے تنازعات کا حصہ بننے لگی ہے۔ اس دفعہ بھی عین وقت پر سرفراز احمد سے کپتانی لے کر رائلی روسو کو دے دی گئی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلے کبھی کسی ٹیم کے کپتانی نہیں کی تو کوئٹہ گلیڈییٹرز کو یہ جوا مہنگا پڑے گا یا ان کے حق میں جائے گا یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔

کوچ شین واٹسن کو بنایا گیا ہے۔ ویوین رچرڈز بھی مفت کی روٹیاں توڑنے کے لیے موجود ہوں گے۔

  

گلیڈیٹرز کی بقیہ ٹیم یہ رہی:

سعود شکیل

جیسن روئے

شرفن ردرفورڈ

عمیر بن یوسف

سرفراز احمد

 وائندو ہسارنگا

 محمد عامر

 وسیم جونئیر

 محمد حسنین

 ابرار احمد

ایمرجنگ کیٹیگری میں خواجہ نافع ہوں گے۔


کھل کر کھیل پیارے:

کون سی ٹیم کتنے تیر مارتی ہے۔ وہ تو اگلے ڈیڑھ ماہ میں پتہ چل جائے گا۔ تاہم گائیکی اس دفعہ پھر رنگ نہیں جما سکی۔ پی ایس ایل 9 کاترانہ ’کُھل کر کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا‘ علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ اور یہ حسب معمول اس دفعہ بھی کچھ خاص نہیں۔


  • آپ اس دفعہ کس ٹیم کو سپورٹ کرہے ہیں؟
  • آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟ اور کس ٹیم میں ہے؟

شرطیہ کٹھے مٹھے بلاگ:

ایشیاء کا پرندہ ۔ عبدالخالق

اے پی سی

بابا رحمتے کے تاریخی فیصلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے