پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اسلام |
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام اباد یونائٹڈ کے ہاتھوں زک اٹھانی پڑی۔ یونائٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے لاہور قلندرز کو نکال باہر کیا۔ اچھی بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بے حد معمولی کارکردگی نے لاہور قلندرز کی دفاعی مہم پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ جس میں جنوبی افریقی پلیئر وانڈر ڈسن کے 71 ناٹ اؤٹ اور صاحبزادہ فرحان کے 57 رنز نمایاں تھے۔ عبداللہ شفیق نے 28 رنز اور ڈیوڈ ویسا نے 14 رنز کی باریاں کھیلیں۔
ٹائمل ملز نے دو جبکہ شاداب اور نسیم شاہ نے ایک ایک مہرا کھسکایا۔
مزید دِل چسپ بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):
ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔
جواب میں یونائٹڈ نے طوفانی آغاز لیا اور کسی بھی لمحے قلندرز کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ برطانوی بیٹس مین ایلکس ہیلز 36 رنز اور نیوزی لینڈ کے کالن منرو پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مگر اس کے بعد شاداب اور سلمان نے مقابلے کو بالکل ہی یک طرفہ کر دیا۔ کپتان شاداب نے 71 اور سلمان نے 64 رنز سکور کیے۔ دونوں ہی کھلاڑی ناقابل شکست رہے اور ٹیم کی نیا آسانی سے پار لگا دی۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف واجبی سی کارکردگی دکھا پائے۔ دونوں کے حصے میں کوئی بھی وکٹ نہ آ سکی۔ فیاض اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یونائٹڈ اگر ایسی ہی کارکردگی دکھاتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب دوبارہ سے چیمپین کی مسند انہی کے زیر نگیں ہوگی۔
قلندرز کو بھی فوری طور پر اپنی ٹیم میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے جیت کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا ورنہ ٹرافی کے دفاع کا معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔
شرطیہ کٹھے مٹھے بلاگ:
0 تبصرے