Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 2024ء: میچ 25- پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹرک مکمل ہو گئی اور ہیٹرک کرنے والے باؤلر کی ٹیم میچ بھی ہار گئی۔ پشاور زلمی نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ اور کوئٹہ کو ایک اور زک اٹھانی پڑی۔


25 ویں میچ میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196 رنز کا ایورسٹ سائز ہدف سیٹ کیا تو یہ معاملہ حرت انگیز تھا کیونکہ چند لمحے پہلے تک وہ عقیل حسین کی ایک ہیٹرک بھگت چکے تھے۔ 


زلمی کا آغاز شاندار بھی تھا اور برق رفتار بھی۔ صائم ایوب نے محض 12 گیندوں پر 30 رنز بنا ڈالے مگر زیادہ کی لالچ میں سہیل خان کی گیند پر عقیل حسین کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد حارث نے بھی 13 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے مگر بدقسمت رہے کہ رئیلی روسو کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔


ایک اینڈ پہ بابر اعظم دھڑا دھڑ باولرز کو دھو رہے تھے مگر دوسرے اینڈ پر حسیب اللہ ابرار کا نشانہ بن گئے۔ وہ 6 گیندوں پر 6 رنزہی بنا پائے۔ کوہلر کیڈ مور نے بابر کے کندھے سے کندھا ملانا چاہا تو عقیل حسین نے بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو کر کے یہ ساجھے داری توڑ ڈالی۔ بابر نے 30 گیندوں پر 177 کے سٹرائیک ریٹ اور 9 چوکوں اور 1 فلک شگاف چھکے کی مدد سے53 رنز بنائے۔


کپتان کے آؤٹ ہونے کی دیر تھی کہ ٹیم لڑکھڑا گئی۔ اس گھبراہٹ کا فائدہ اٹھایا عقیل حسین نے۔ انہوں نے عامر جمال، مہران ممتاز اور ووڈ کو بالترتیب5، صفر اور صفر رنز پر مسلسل تین گیندوں پر آؤٹ کر کے اپنی پہلی ہیٹرک اسکور کی اور زلمی کی بیٹنگ کو تلپٹ کر کے رکھ دیا۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

عین ممکن تھا کہ زلمی اس سانحے کی تاب نہ لا کرڈھیرہو جاتی کہ عقیل کے ہموطن پاول اور افغانی نوین الحق آڑے گئے۔ دونوں نے مناسب موقعوں پر چھکوں چوکوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاول نے 25 گیندوں پر 30 اور نوین نے 9 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔ 11 اضافی رنزوں کے ساتھ 20 اوورز میں 196 کا ہدف طے پا گیا۔


عقیل حسین نے ہیٹرک سمیت 4 وکٹیں اڑائیں۔ ابرار، حسنین اور سہیل خان نے ایک ایک شکار کیا۔


جوابی باری کا آغاز ہوا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے برق رفتار آغاز کیا۔ مگر جلد ہی اوپنرز داغ مفارقت دے کر چل دئیے۔ سعود شکیل 12 گیندوں پر 24 رنز بنا کر مہران کا نشانہ بنے اور جیسن روئے 16 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر ووڈ کا۔


اس کے بعد کوئٹہ کی بیٹنگ پر کپکپی طاری ہو گئی اور وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنے لگیں۔ خواجہ نافع، عمیر بن یوسف، ایونز، عقیل حسین، سہیل خان، عامر اور ابرار بالترتیب 8، 5، 10، 12، 14، 7، 13 اور صفر رنز ہی بنا پائے۔ حسنین نے 3 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 2 رنز سکور کیے۔ 


گلیڈی ایٹرز پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل پائے اور 17.5 اوورز میں 9 اضافی رنزوں کے باوجود 120 ہی بنا پائے۔ صائم ایوب، خرم، ووڈ اور مہران نے دو دو جبکہ نوین الحق اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اس نتیجے کے ساتھ ہی پشاور، ملتان کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہو چکا ہے اور کوئٹہ، اسلام آباد کے بعد چوتھے نمبر پر جا پہنچا ہے۔

مزید دِل چسپ بلاگ:

نیو بِگ بینگ تھیوری

میرے ندیمؔ

چکوال میں اُردو شاعری کے گاڈ فادر ۔ عابدؔ جعفری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے