Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 2024ء: میچ 26- کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز


پی ایس ایل کا 26واں میچ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ یہ ٹیبل میں آخری پوزیشن کی جنگ کا معاملہ تھا۔ لاہور قلندرز نے میچ ہار کر یہ مقابلہ جیت لیا۔ قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 177 رنز بنائے۔ جو آخری گیند پر ناکافی ثابت ہوئے۔


اس دفعہ فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لیکن دوسر اینڈ سے بیگ صاحب انورعلی کی گیند پر عرفان نیازی کا کیچ بن گئے۔ فخر اور عبداللہ شفیق نے چاھی شراکت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 54 اور 55 رنز کی باریاں کھیلیں۔ 

فخر زمان عرفان نیازی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ جبکہ عبداللہ کو مضاربانی نے انور علی کے ہاتھوں رخصت کا پروانہ تھمایا۔ عبداللہ نہ صرف ٹاپ اسکورر رہے بلکہ انہوں نے 141 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5 چوکے اور 1 چھکا بھی رسید کیا۔ لاہور کو انہیں پہلے میچوں میں شامل نہ کرنے کا خمیازہ فائنل فور سے اخراج کی صورت میں بھگتنا پڑا۔


ان کے بعد آنے والے شائے ہوپ اور شاہین بالترتیب 9 اور ایک رنز بنا کر زاہد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزا نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے بالترتیب 22 اور 24 رنز بنائے۔ 8 اضافی رنزوں کے ساتھ 177 کا ہدف بورڈ پر سجایا۔ کراچی کی طرف سے زاہد نے دو جبکہ انور علی اور مضاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

جوابی باری میں کراچی کنگز نے ایک اچھا آغاز لیا۔ ٹم سائفرٹ 33 گیندوں پر 36 رنز بنا کر سکندر رضا کے ہاتھوں رن اؤٹ ہوئے جبکہ جیمز ونس نے طیب کی گیند پر ہوپ کہ ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 27 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ شان مسعود اس بار ون ڈاؤن آئے اور 16 گیندوں پر 24 رنز بنا کر سکندر رضا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ پولارڈ پانچ گیندوں پر تین رنز ہی بنا پائے۔ وہ بھی طیب کی گیند پر ہوپ کو کیچ دے گئے۔


شعیب ملک اور عرفان نیازی نے اچھی پارٹنرشپ جمائی۔ تاہم نیازی 16 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد شاہین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انور علی اور عرفات میں ناز ایک ایک رنز پر آؤٹ ہوئے تو معاملہ کراچی کے ہاتھوں سے پھسلتا محسوس ہوا۔ آخری اوور میں زمان خان نے انور علی کو آؤٹ کر کے سنسنی پھیلائی۔ آخری گیند پر تین رنز درکار تھے۔ جب ملک نے چوکے کے ساتھ معاملہ نمٹا دیا۔ اس ہدف کے تعاقب میں سات اضافی رنز بھی شامل رہے۔


لاہور کی طرف سے طیب نے دو جبکہ سکندر رضا زمان خان اور شاہین شاہ افریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تا ہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرا پائے۔

مزید دِل چسپ بلاگ:

نیو بِگ بینگ تھیوری

میرے ندیمؔ

چکوال میں اُردو شاعری کے گاڈ فادر ۔ عابدؔ جعفری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے