کیا
زمانہ آگیا ہے ؟ ہماری قوم کو یہ آخر ہو کیا گیا ہے ؟ اب نیلم منیر کاروں میں ڈانس کررہی ہے ۔
آپ کہیں گے کہ یہ کیا کالم کا آغاز ہوا۔ لیکن ہمارے ملک
میں تو کالم عموماََ ایسے ہی شروع ہوتے ہیں
۔ابھی تو خیرمنائیے کہ میں نے شرمناک ،
اندوہناک، خوفناک، دہشت ناک، وحشت ناک جیسے الفاظ استعمال نہیں کیے۔ہمارے یہاں جو کچھ نہیں کرسکتا وہ چار لفظ سیکھتا ہے اور کالم لکھنے
لگتا ہے۔اور سوشل میڈیا پر توکری ایٹوٹی (Creativity)دکھانے کے لیے کسی ڈگری
کسی تمیز، کسی سلیقے کی ضرورت ہی نہیں ۔بس آپ کو اکاؤنٹ بنانا آنا چاہیے۔اِدھر
اکاؤنٹ بنا اور اُدھر آپ بن گئے دنیا بھر کی اصلاح کے علمبردار ۔دنیا کا کوئی
قانون، کوئی واقعہ آپ کی رائے اور دست برد(بلکہ دست درازی) سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔اور اس بار تو واقعہ بھی کافی 'اہم' تھا۔
نیلم منیر کار میں ڈانس کر رہی تھی۔چچ،چچ،چچ۔حد
ہے بے غیرتی کی،اشتعال انگیزی کی، دہشت گردی کی ، کرپشن کی وغیرہ وغیرہ۔اس بات پر
وہ ہنگامہ ہوا کہ ڈھیروں ڈھیر سوشل میڈیا
کے مجاہدوں نے اداکارہ کے لتّے لینا شروع
کردیئے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔
شرطیہ مٹھے
بلاگ:
ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔
اس
واقعے سے مجھے منیر نیازی کا ایک قصہ یاد آگیا۔ منیر صاحب ،امجد اسلام امجد،انور
مسعود اور دیگر شعراء کے ساتھ یورپی ممالک
کے سفرپر تھے ۔یونہی باتوں باتوں میں انور مسعود نے کہہ دیا کہ
'
'منیر صاحب! انسانی جسم میں صرف دو ہی ایسی
چیزیں ہیں جن سے زندہ ہوتے ہوئے بھی خون نہیں نکلتا''
''وہ
کون کون سی؟''
امجد
اسلام امجد نے جلدی سے پوچھا۔
''ناخن
اور بال''
انور
مسعود بولے اور ان کی معلوماتی اینٹ کے ساتھ ہی منیر نیازی کا جوابی پتھربھی آیا:
''جے
ایہہ گل اے انور تے فیر توں ساڈے گراں دا نائی نئیں ویکھیا''
(انور!اگر
یہ بات ہے تو پھر تم نے ہمارے گاؤں کا نائی
نہیں دیکھا)
نیلم
منیروالے واقعے (جو کہ شاید واقعہ کہا بھی نہیں جاسکتا)اور اس کے آفٹر شاکس سے لرزتی ہماری شرمیلی
قوم سے کیا کہا جائے کہ اس نے ابھی کچھ دیکھاہی نہیں ۔ورنہ یہ 'بے ضرر' ڈانس تو
کچھ بھی نہیں ۔جاتے جاتے ذوالفقار عادل کا ایک شعر کہ جو نیلم منیر کے ڈانس سے بہت
پہلے لکھا گیا تھا لیکن اس کا موضوع کچھ ایسا ہی ہے۔
جتنا اُڑا دیا گیا
اُتنا غبار تھا نہیں
یہ بھی
پڑھیے:
0 تبصرے