Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

نیو بِگ بینگ تھیوری

New Big Bang Theory, Abbas Tabish, Saud Usmani, Science, Scientists, urdu poetry, urdu stories, urdu kahani, urdu columns, urdu columns today, urdu columns daily, urdu columns of hassan nisar, urdu columns of orya maqbool jan, urdu columnist job, urdu colors, urdu columns javed ch, urdu columns hamid mir, columns pk, dawn urdu, dawn leaks, dawn editorial,

کچھ دن پہلے اُردوکے دو معروف شعراء کے دو بہت عمدہ شعر ہمارے ہاتھ لگے ۔شعراء کا نامِ راز میں  ہی رکھیں  گے ورنہ آپ جان جائیں  گے کہ سعود عثمانی اور عباس تابش کی بات ہورہی ہے ۔خدارا اس بات کا یہ مطلب نہ لیں  کہ ان حضرات نے محض دو شعر ہی اچھے کہے ہیں۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ چند دِن پہلے کسی کتاب کی ورق گردانی کے دوران ہمیں  وہ نظر آئے اورہم نے خود ہی انہیں  بہترین قرار دے دیاکہ اتنا نقاد تو ہر کوئی ہوتا ہے ۔لیکن بقول شخصے کہ جو زیادہ بلند جگہ پہ کھڑا ہوتا ہے  اُسے زیادہ آندھیوں  کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔سو، اب ان شعروں  کو ہمارا بے سروپا تبصرہ توسہنا ہی پڑے گا ۔شعراء کانام'' صیغہ ٔ ِ راز'' میں  رکھنے کی اکلوتی وجہ یہی تھی ۔پہلاشعر سعود عثمانی کا ہے جو کچھ یوں  تھا کہ:

اور اب تو خواہشِ نظارہ یہ بھی چاہتی ہے

یہ کائنات مرے سامنے دوبارہ بنے

مزید دِل چسپ  بلاگ:

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

دوسرا شعرعباس تابش کا ہے ۔اس کا مرکزی خیال بھی سعودعثمانی کے شعر سے ملتا جلتا ہے (یہی ہوتا ہے ٹی ہاؤس میں  ایک ہی ٹیبل کے گرد بیٹھنے کا نقصان ۔ Ideasشیئر ہونے لگتے ہیں ) اندازِ بیان البتہ ذرا مختلف تھا ۔شعرتھاکہ :

ایسے نہیں  مانوں  گا یہ ہستی کا توازن

تقطیع کیا جائے یہ مصرعہ میرے آگے

اگر تو ہردو شعراء ہم سے ایسی ضد کرتے تو ہم فوراََ ہی کہہ دیتے کہ

 ''نہیں  مانتے تو نہ مانیں  حضرت  کہ آپ کو یقین دلانے کی خاطر ہم قاضی تو لانے سے رہے ''

 بہرحال  انہوں  نے واقعی بڑی اونچی جگہ ہاتھ مارا ہے ۔ایسے ہی لوگ تو 'پہنچے ہوئے 'کہلاتے ہیں ۔

ادبی وی لاگز یہاں کلک کریں۔

ان اشعار کے مطالعہ کے بعد جو پہلا خیال ہمیں  دامن گیر ہوا  وہ یہی تھا کہ سائنسدان تو خواہ مخواہ سینکڑوں  سالوں  سے جھک مار رہے ہیں  ۔ جبھی تو کبھی کائنات کی تخلیق کو 'بگ بینگ ' کہتے ہیں  کبھی کچھ اور ۔جبھی تو کبھی کوئی ڈراون کے نظریئے پہ ڈرون حملہ کرتا ہے تو کوئی اس کے دفاع میں  جٹ جاتا ہے ۔'کاربن ٹیسٹ 'اور نجانے کن کن ناموں  والے ٹیسٹ کرکے کائنات کی عمر جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اصل بات تو اب سعودعثمانی اور عباس تابش نے انہیں  بتائی ہے کہ دیکھو بھئی !تم اپنے تجربے کرتے رہو  لیکن ایک دفعہ اللہ میاں  سے ای میل یا خط لکھ کردریافت ہی کرلو  اور جب تمام سائنسدان علیحدہ علیحدہ خط لکھیں  گے تو کسی نہ کسی تو جواب مل ہی جائے گا کہ

ایسا نہیں  کہ سب کو ملے ایک سا جواب

آؤ نا ہم بھی سیر کریں  کوہِ طور کی

اور اگر جواب مل گیا تو بلے بلے  ورنہ تم لیبارٹریوں  میں  کولہو کے بیل کی طرح جتے رہنا اور مختلف نظرئیوں  میں عورتوں  کی طرح ہاتھ نچا نچا کر لڑتے رہنا۔

اب اگر بات یکطرفہ محبت کی طرح ہی رہے تو وہاں  تک تو معاملہ ٹھیک رہتاہے لیکن جونہی ہی دوسرے فریق کو بیچ لانے کی کوشش کی جائے ، معاملہ کسی کے ہاتھ نہیں  رہتا ۔ایسے ہی ہمارے شاعروں  کے کہنے کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن مسئلہ تو تب کھڑا ہوگا جب سائنسدان ان کی اس بات کو تھیوری سمجھ کر پریکٹیکل کرنے پہ تُل جائیں ۔

ایک نظر اِدھر بھی:

حق مغفرت کرے

اے پی سی

بابا رحمتے کے تاریخی فیصلے

آپ ذراتصور میں  تو لائیں  کہ سائنسدانوں  نے ہمارے شاعروں  کی باتوں  میں  آکر اللہ میاں  کو دھڑا دھڑ خطوط لکھنا شروع کردیئے ہیں  اور فرشتوں  کا محکمہ ڈاک ڈھیروں  ڈھیر کاغذات بلکہ مطالبات اللہ کے سامنے پیش کررہاہے ۔اللہ میاں  تمام خطوط کا نفسِ مضمون جانچنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ تمام سائنسدانوں  اور ہمارے شعراء کو کائنات کی تخلیق کا ویژیول پروف (Visual Proof)بھجوانے کا سوچیں  ۔ یہاں  تک بھی بات حد میں  رہ سکتی ہے لیکن معاملہ تو تب خراب ہوگا جب تمام سائنسدان اپنے راہنما شعراء کی سرکردگی میں  اَڑ جائیں  کہ 'ایسے نہیں  مانیں  گے'بلکہ مسئلہ کے تصفیہ کے لیے کوئی کمیٹی بنائی جائے ۔

تو یہاں  پہ کچھ پیچیدگیاں  جنم لے سکتی ہیں  کیونکہ کچھ بعید نہیں  کہ جب خداتعالیٰ تمام کائنات دوبارہ بنانے لگے تو کچھ حد سے زیادہ خوداعتمادی والے شاعر اور سائنسدان اپنی اپنی تجاویز لے آئیں  ۔سوچئے ذرا ایک ایک  دو دو تجاویز فی سائنسدان کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن ان حضرات کا کیا ہو  جو 'دیوان نما' رجسٹروں  کے ساتھ نمودار ہوں  گے اور ایک تجویز ردّ ہو نے کے بعد سر ہلا کراور صفحہ پلٹ کر کہیں  گے ۔

'یہ اچھی نہیں  تھی ؟کوئی بات نہیں  ،آپ یہ Tryکیجئے، خدا کی قسم مزاآجائے گا'

اور اگر ان سائنسدانوں  اور شعراء میں  خواتین بھی شامل ہوئیں  تو پھر تو خدا کی پناہ۔ ڈاکٹر یونس بٹ والی بات ہی ہوسکتی ہے کہ

'اللہ نے آدم  کو محض اس لیے حوا سے پہلے تخلیق کیاکہ وہ انہیں  بغیر کسی مشورے کے بنانا چاہتا تھا'

بس یہ مشوروں  والی بات سعود عثمانی اور عباس تابش کے گلے پڑ سکتی ہے ورنہ Ideaتو بہت ہی اچھا تھا۔بلکہ اچھا خاصا سائنسدان مکاؤ (Scientist Killer)فارمولا تھا۔

آپ کے ذوقِ نظر کی نذر:

میرے ندیمؔ

چکوال میں اُردو شاعری کے گاڈ فادر ۔ عابدؔ جعفری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے