Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 9: میچ 8- اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

 

PSL highlights 2024: IU vs QG
PSL highlights 2024: IU vs QG

رواں پی ایس ایل کا آٹھواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا۔ اسلام آباد نے حسب معمول چوتھے گیئر سے آغاز کیا۔ مگر کوئٹہ کے باؤلرز کچھ اور ہی سوچ کر آئے تھے۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے اسلام آباد کے پل مسمار کرنا شروع دیئے۔ 


کولن منرو نے ہاتھ کھولنے چاہے مگر 20 رنز ہی بنا پائے تھے کہ ابرار نے انہیں ٹھکانے لگا دیا۔ ہیلز جارحیت پر مائل ہوئے تو عقیل حسین کو دو چھکے پے در پے رسید کیے لیکن لالچ میں آ کر تیسری گیند رئیلی روسو کے ہاتھ تھما کر چل دیئے۔ ان کے بعد سوائے سلمان علی آغا کے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ آغا بھی اس دفعہ فقط 33 رنز تک ہی محدود رہے۔


ان کے علاوہ آنیاں جانیاں کرنے والوں میں شاداب، اعظم خان، کوکس، عماد وسیم اور رومان رئیس شامل تھے۔ انہوں نے بالترتیب 2، 1، 19، 9، 20 اور صفر رنز ہی سکور کئے۔ 11 اضافی رنزو۔ کی بدولت اسلام آباد کا مجموعہ 138 ہو پایا۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

کوئٹہ کی طرف سے ابرار احمد نے سب کو چکما دیا۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں فقط 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں سمیٹیں۔ وسیم جونیئر نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا۔ عقیل حسین نے 2 جب کہ حسنین یاک مہرہ کھسکانے میں کامیاب ہوئے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےتعاقب شروع کیا تو سعود شکیل زیادہ سود مند ثابت نہ ہو سکے اور محض دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد نافع بھی نو گیندوں پر نو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔جیسن روئے نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ریلی روسو نے آ کر ہمیشہ کی طرح میدان سنبھالا اور 38 گیندوں پر 34 رنز کی ایک دفعہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کیا۔ 


اسلام آباد یونائیٹڈ نے کم ٹارگٹ کے باوجود اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاداب نے سرفراز کو ایک رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ نسیم شاہ نے ردر فوڈ کو 29 رنز پر چلتا کیا۔ عقیل حسین بھی محض آٹھ رنز بنا پائے۔ شاداب نے وسیم جونیئر کو بھی ایک ہی رنز پر پویلین سدھارا۔ 


عامر نے 6 گیندوں پر 11 رنز بنا کر ٹیم کی نیا پار لگا دی۔ شاداب اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ حنین اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ لی۔ 


اسلام آباد یونائیٹڈ کوچنگ اسٹاف کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کی بیٹنگ کا یہ انہدام آخری ہو۔ ورنہ پلے آف میچوں میں یہ ناکامی کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر جتنی تنقید لیگ شروع ہونے سے پہلے کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے وہ بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ رئیلی روسو کی کپتانی بھی کافی اچھی رہی ہے۔ شاداب کی کپتانی پر البتہ مزید تنقید کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

شرطیہ کٹھے مٹھے بلاگ:

ایشیاء کا پرندہ ۔ عبدالخالق

اے پی سی

بابا رحمتے کے تاریخی فیصلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے