Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 9: میچ 5- ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ

 

psl highlights 2024 match 6
psl highlights 2024 match 5

پی ایس ایل 2024 ء کا پانچواں میچ ملتان سلطانز اور اسلام اباد یونائٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیتی اور پچ پریڈکشن کے مطابق فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ میں ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا تھا کہ دوسری اننگز کے دوران یہاں پر اوس متوقع ہے۔

اسلام اباد یونائٹڈ کی بیٹنگ ویسا رنگ نہ جما سکی جس طرح کی اسے عادت ہے۔ آغاز میں ہی محمد علی کی نپی تلی بولنگ کے سامنے اوپنر زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے۔ کالن منرو اٹھ رنز بنا کر محمد علی کا نشانہ بنے جبکہ ایلکس ہیلز دو رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ولی کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹے۔ ڈیوڈ ولی نے چھٹی دفعہ ایلکس ہیلز کو شکار کیا۔ 

سلمان علی آغا نے حسب معمول اودھم مچانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 43 گیندوں پر 52 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیل کر عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کوکس میں 28 گیندوں پر 41 رنز کی ایک جاریانہ اننگز کھیلی۔ تاہم وہ اسامہ میر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس گئے۔ 

بعد میں انے والے کھلاڑی اعظم خان، عماد وسیم، شاداب، فہیم، نسیم اور عبید کوئی خاص رنگ نہ جمع پائے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔ محمد علی نے متاثر کن بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار اوورز میں محض 19 رنز دے کر تین مہرے کھسکائے۔ عباس نے بھی عمدہ بولنگ کی اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسامہ میر کے حصے میں دو شکار آئے۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

144 رنز کے تعاقب میں ملتان نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی گیند پر ہی میچ کا فیصلہ ہو گیا جب نسیم شاہ کی ایک نسبتا دھیمی رفتار سے پھینکی ہوئی گیند گلی پر کھڑے عماد وسیم کے ہاتھوں میں گئی اور انہوں نے گلی کے لونڈوں والی ہی حرکت کرتے ہوئے کیچ ڈراپ کر دیا۔ انہوں نے بعد اذاں 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور شاہداب کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 

نسیم شاہ نے حسب معمول عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے ڈیوڈ ملان کو دوسری ہی گیند پر کلین بولڈ کر ڈالا۔ اور یکے بعد دیگرے عمدہ بولنگ کرتے رہے تاہم ان کے حصے میں مزید ایک وکٹ ہی آ سکی۔ ملان کے آؤٹ ہونے کے بعد ریزا ہینڈرکس آئے جنہوں نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ایک دلکش اننگز کھیلی۔ بعد میں انے والے افتخار اور ڈیوڈ ولی نے میچ کا قصہ 20 اوور مکمل ہونے سے ایک گیند پہلے تمام کر دیا۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ نے بعد میں کافی نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا لیکن ابتداء میں کی گئی غلطیاں بھاری ثابت ہوئیں اور میچ ان کے حق میں نہ پلٹ سکا۔ اس پی ایس ایل میں جہاں باولنگ اور بیٹنگ کا معیار کافی بہتر دیکھا جا رہا ہے وہیں فیلڈنگ بے حد کمزور واقع ہوئی ہے۔ فیلڈنگ کا یہ معیار کسی بھی طور سے ایک انٹرنیشنل لیگ کے شان شایان نہیں ہے۔ کوچنگ سٹاف اور لیگ کی انتظامیہ کو بھی اس معاملے پر بطور خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شرطیہ کٹھے مٹھے بلاگ:

ایشیاء کا پرندہ ۔ عبدالخالق

اے پی سی

بابا رحمتے کے تاریخی فیصلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے