Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل 2024ء: میچ 27- ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ


پی ایس ایل کا 27واں میچ پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیموں ملتان سلطان اور اسلام اباد یونائٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔ یہ ایک ہائی سکورنگ ٹاکرا تھا۔ جس کے اخر میں اسلام آباد نے فتح سمیٹی۔ 228 رنز کا بھاری بھرکم ٹارگٹ اس پی ایس ایل میں پہلی دفعہ کامیابی سے حاصل کر لیا گیا۔


ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز کا ہمالیائی ہدف ترتیب دیا تو اس کی شہ سرخی عثمان خان تھے۔ جو 50 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رواں پی ایس ایل میں یہ ان کی دوسری شاندار سنچری تھی۔ 


ان کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس دیکھ کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر ماتم کرنے کا جی چاہا۔ جن کی بدولت ایسے شاندار ہیرے قومی ٹیم میں نہیں کھیل پاتے اور دیار غیر میں جا کر چمکنے لگتے ہیں۔


عثمان خان کے علاوہ یاسر خان، محمد رضوان، چارلس، افتخار اور کرس جورڈن نے بالترتیب 33، 20، 42، 13 اور 15 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھایا۔ اسلام آباد کی طرف سے فہیم اشرف نے دو جبکہ حنین اور نسیم شاہ دونوں بھائیوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید دِل چسپ  بلاگ)یہ ہم نہیں، لوگ کہتے ہیں):

بات پہنچی تیری جوانی تک

ہاں! تو میں کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔

بھونڈی

جوابی باری میں گو ایلکس ہیلز اور آغا سلمان آغاز میں ہی داغ مفارقت دے گئے مگر کولن منرو نے دوسرے اینڈ سے لاٹھی چارج کا سلسلہ جاری رکھا۔ شاداب نے بھی بروقت ان کا ساتھ نبھایا اور 31 گیندوں پر 54 رنز کی ایک اچھی قائدانہ اننگز کھیل کر ہدف کے تعاقب کو اسان تر بنا دیا۔ 


اسلام آباد نے شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ہدف کے تعاقب کا سلسلہ کامیابی سے جاری رکھا۔ اعظم خان اور حیدر علی بالترتیب صفر اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے مگر فہیم اشرف کے 23 اور عماد وسیم کے 30 رنز نے معاملہ آسان بنا دیا۔ 


عماد وسیم نے 13 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی لیکن اصل بنیاد کولن منرو نے 84 رنز بنا کر رکھی تھی۔ انہوں نے یہ رنز 210 کے سٹرائیک ریٹ اور نو چوکوں اور پانچ شاندار چھکوں کی مدد سے بنائے تھے۔ 


ملتان کے بالرز نے گو وقتاً فوقتاً وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ البتہ وہ رنز کے بہاؤ کو نہ روک پائے۔ تاہم عباس نے تین محمد علی نے دو جبکہ کرس جورڈن اور ولی نے ایک ایک شکار کیا۔ 

مزید دِل چسپ بلاگ:

نیو بِگ بینگ تھیوری

میرے ندیمؔ

چکوال میں اُردو شاعری کے گاڈ فادر ۔ عابدؔ جعفری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے