سن اے لڑکی سہانی!

Asad Mahmood

سن اے لڑکی سُہانی مسئلہ ہے 

تیری اَلہڑ جوانی مسئلہ ہے

 

کسی دِن خود بخود ہو جائے گا حل

یہ دُنیا ایک فانی مسئلہ ہے

 

پڑھی ہے جب سے کربل کی کہانی

میرا اُس دِن سے پانی مسئلہ ہے

 

بھرا رہتا ہوں غصے سے ہمیشہ 

یہ میرا خاندانی مسئلہ ہے

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں